واشنگٹن24جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی محکمہ دفاع نے شام میں فضائی کارروائی میں روس کے ساتھ تعاون کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے لیے امریکا سے رابطہ کاری کی گئی تھی۔ ماسکو کے مطابق شمالی شام کے شہر الباب میں داعش کے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ’امریکا کی طرف سے‘ معلومات فراہم کی گئی تھیں۔ تاہم امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ ان حملوں کے لیے امریکی فوج نے روسی فوج کے ساتھ کوئی اشتراک عمل نہیں کیا۔